Sunday, 4 December 2022

پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول یوٹیوب ویڈیوز کی فہرست جاری

 


یوٹیوب نے 2022 میں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کر دی ۔


لسٹ کو ٹاپ ٹرینڈنگ ، ٹاپ میوزک ویڈیوز، کری ایٹرز، شارٹس،بریک آؤٹ کری ایٹرز کی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سال 2022 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز ٹیلی فلم "روپوش” نے حاصل کیا جب کہ مشہور پاکستانی ڈرامہ ”کیسی تیری خودغرضی“ فہرست میں دوسر ے نمبر پر رہا۔


میوزک کی ٹاپ 10 ویڈیوز میں گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کا "پسوڑی” سب پر بازی لے گیا۔ "پسوڑی” نے یوٹیوب پر 450 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے۔ عابدہ پروین اور نصیبو لال کا ”تو جھوم“ ٹرینڈنگ میں دوسرے نمبر پر رہا۔


شارٹس ویڈیوز کیٹیگری میں ”پاور ٹولز ریسنگ یس ان ٹینس“ سرفہرست رہی۔ اس سال عوام میں کری ایٹرز کے تفریحی اور مزاحیہ کنٹنٹ کو بھی بے حد پسند کیا۔


ٹاپ کری ایٹرز میں معاذ صفدر ورلڈ نے پہلی اور ڈکی بھائی نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ بریک آؤٹ کری ایٹرز میں سلمان نعمان 10 ملین سبسکرائبرز لیکر سرفہرست رہے۔


شاذ صفدر ورلڈ اور رومان خان بریک آؤٹ کری ایٹرزکی فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

Febspot Good bye YouTube channel

 اکاؤنٹ بناؤ پیسے کماؤ 50 ڈالر کماؤ  ابھی اکاؤنٹ بناؤ اور پیسے کماؤ Click Hare