Sunday, 4 December 2022

امبر ہرڈ کو سعودی شخص نے شادی کی پیشکش کردی

 جونی ڈیپ کے خلاف مقدمہ ہتکِ عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد ہالی وڈ کی معروف اداکارہ امبر ہرڈ کو ایک سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے شہری نے شادی کے لیے پیشکش کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں سعودی شخص کی جانب سے امبر ہرڈ کو فیس بک میسجر پر وائس میسج بھیجا گیا ہے۔


وائس میسج میں سنا جا سکتا ہے کہ سعودی شخص کو امبر ہرڈ کو مخاطب کر کے کہتا ہے کہ آپ پر تمام دروازے بند ہیں اور آپ کے پاس اب میرے سوا کوئی نہیں جو آپ کا خیال رکھے۔


اس نے کہا کہ میں نے آپ سے شادی کا فیصلہ کیا ہے، اللہ ہم دونوں کو خوش رکھے، آپ ایک نعمت ہو لیکن لوگ قدر نہیں کرتے، میں آپ کے لیے بہتر ہوں۔


خیال رہے کہ امبر ہرڈ کے سابق شوہر و اداکار جونی ڈیپ نے اداکارہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔

امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کے درمیان سنہ 2011 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے فروری 2015 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 15 ماہ بعد امبر ہرڈ نے مئی 2016 میں جونی ڈیپ پر تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Febspot Good bye YouTube channel

 اکاؤنٹ بناؤ پیسے کماؤ 50 ڈالر کماؤ  ابھی اکاؤنٹ بناؤ اور پیسے کماؤ Click Hare